2 ستمبر، 2017، 2:16 PM

میانمار میں آپریشن کلئیرنس کے بہانے 400 سے زائد مسلمانوں کا قتل عام

میانمار میں آپریشن کلئیرنس کے بہانے 400 سے زائد مسلمانوں کا قتل عام

اقوام متحدہ کے مطابق بدھ مت دہشت گردوں کے ظلم و ستم اور حالیہ پرتشدد کارروائیوں سے تنگ 50 ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان میانمار سے ہجرت کرکے بنگلہ دیش چلے گئے ہیں جب کہ یکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کلئیرنس کے بہانے 400 سے زائد مسلمانوں کو قتل کیا جاچکا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق بدھ مت دہشت گردوں کے ظلم و ستم اور حالیہ پرتشدد کارروائیوں سے تنگ 50 ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان میانمار سے ہجرت کرکے بنگلہ دیش چلے گئے ہیں جب کہ یکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کلئیرنس کے بہانے 400 سے زائد مسلمانوں کو قتل کیا جاچکا ہے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق میانمار میں روہنگیا مسلمان  بدھ مت انتہاپسندوں کے ظلم و تشدد کا شکار ہیں اور گزشتہ جمعہ سے لے کر اب تک 400 سے زائد مسلمانوں کو موت کے گھاٹ اتارا جاچکا ہے۔ جب کہ 50 ہزار سے زائد مسلمان اپنی جانیں بچا کر بنگلہ دیش ہجرت کرچکے ہیں اور 20 ہزار مسلمان تاحال بنگلہ دیش کی سرحد پر موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا ہیں اور کئی افراد دریاؤں کے ذریعے ہجرت کی کوشش میں ڈوب کر اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ جمعے کو میانمار میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں 11 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کلیئرنس کا آغاز کیا گیا تھا لیکن ساتھ ہی انتہاپسندوں کی جانب سے پرتشدد کارروائیوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا اور چیک پوسٹ حملے کے واقعے کے بعد درجنوں دیہاتوں کو آگ لگا دی گئی اور متعدد مسلمانوں کو زندہ جلا دیا گیا اور اب تک بچوں و خواتین سمیت 400 افراد کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔ روہنگیا مسلمان بیکسی اور بے بسی کا شکار ہیں ۔ ادھر اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف میانمار کی حکومت کی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ پر زوردیا ہے کہ روہنگیا مسلمان پر ہونےوالے مظالم کو روکنے کی کوشش کرے۔

News ID 1874992

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha